02:44 , 2 مئی 2026
Watch Live

سندھ کے بالائی اضلاع میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کا الرٹ جاری

سندھ گرد آلود آندھی الرٹ پی ڈی ایم اے
سندھ گرد آلود آندھی الرٹ پی ڈی ایم اے

سندھ کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے طوفانوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ صورتحال ایک مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت پیدا ہونے کی توقع ہے جو 2 مئی (ہفتہ) کی شام کو خطے میں داخل ہو سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کے مطابق 2 اور 3 مئی کو بالائی سندھ میں گرد آلود طوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس موسمی تبدیلی کے باعث سندھ میں جاری شدید گرمی کی شدت میں کمی اور کچھ حد تک ریلیف متوقع ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ موسمی خطرات بھی موجود رہیں گے۔

ٹرمپ کا بیان: امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کے خلاف ‘بحری قزاقوں’ جیسا کردار ادا کر رہی ہے

محکمہ نے کاشتکاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ اس کے ساتھ تمام ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے اور صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق ایک نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام شمال مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ بالائی علاقوں میں 5 مئی تک موجود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں خصوصاً سندھ میں شدید گرمی برقرار ہے۔ کراچی میں ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے وسیع علاقوں میں اس موسمی نظام کے باعث گرد آلود آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION