02:13 , 15 مئی 2026
Watch Live

سعودی عرب کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

سعودی عرب کا فلسطینی پناہ گزینوں

سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے  اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کو 20 لاکھ ڈالر کا چیک فراہم کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم ایجنسی کے بجٹ، انسانی امداد اور مختلف فلاحی پروگراموں کیلئے سعودی عرب کے سالانہ تعاون کا حصہ ہے۔

یہ چیک اردن میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان نے یو این آر ڈبلیو اے حکام کے حوالے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق مملکت فلسطینی عوام اور ان کے مسئلے کی مسلسل حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس امداد کا مقصد یہ ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اپنی انسانی، طبی، تعلیمی اور سماجی خدمات مؤثر انداز میں جاری رکھ سکے۔

سعودی نمائندے نے فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے یو این آر ڈبلیو اے کے کردار کو بھی سراہا اور اسے خطے میں اہم انسانی خدمت قرار دیا۔

دوسری جانب Christian Saunders نے سعودی عرب کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے ایجنسی کو اپنے امدادی پروگرام جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION