12:55 , 15 مئی 2026
Watch Live

ایران کا تقریباً 90 فیصد دفاعی صنعتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، چیف امریکی سینٹرل کمانڈ

چیف امریکی سینٹرل کمانڈ

مریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کا تقریباً 90 فیصد دفاعی صنعتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تباہی کے بعد ایران کو اپنے صنعتی ڈھانچے کی بحالی میں دہائیاں بلکہ صدیاں لگ سکتی ہیں۔

ایڈمرل کوپر کے مطابق ایران اب بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت بھی کھو چکا ہے، جو اس کی فوجی طاقت میں نمایاں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کارروائیوں کے بعد حماس، حزب اللہ اور حوثی باغیوں کو ایران کی اسلحہ فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

ٹرمپ کی ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر سخت دھمکی

دوسری جانب  نیویارک ٹائمز  نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کو بڑی حد تک برقرار رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال ٹرمپ انتظامیہ کے ان دعوؤں کے برعکس ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی حملوں نے ایران کی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ متضاد بیانات ایران کی حقیقی دفاعی صلاحیت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION