05:26 , 15 مئی 2026
Watch Live

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بہترین علاج مل رہا ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی صحت پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایسی ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

رانا ثناء اللہ نے ایک جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بار بار وفاق پر حملے اور اینٹی اسٹیٹ بیانیہ دہرانے سے بہتری نہیں آتی۔

عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ انہی کے ہاتھوں میں ہے: رانا ثنااللہ

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومت سے سوال کیا کہ عمران خان سے ملاقات کب کروائی جائے گی اور انہیں ان کی مرضی کے اسپتال کب منتقل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن لیڈر کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے رجوع کرنے کے باوجود کوئی ریلیف نہیں ملا اور ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

یہ معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی اور شفافیت کے مطالبات کو مزید اجاگر کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION