05:26 , 15 مئی 2026
Watch Live

عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی قیمت

سونے کی قیمتوں میں کمی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں اچانک دیکھی گئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 155 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,545 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 15,500 روپے کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ جاری، عالمی دباؤ برقرار

اس کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 476,862 روپے مقرر ہو گئی، جو حالیہ دنوں میں ایک بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13,289 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 408,832 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 972 روپے سستی ہو کر 8,232 روپے اور فی 10 گرام 833 روپے کمی کے بعد 7,057 روپے پر آ گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION