02:25 , 22 اپریل 2025
Watch Live

آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طالبعلم کو آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب کر لیا

آکسفورڈ یونیورسٹی

آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج کو آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب کر لیا، جس کے ساتھ وہ یہ باوقار منصب حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔

موسیٰ ہراج نے دنیا کے مشہور ترین مباحثہ فورم میں سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ وہ سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں اور آکسفورڈ میں اپنی قیادت اور مباحثے کی صلاحیتوں کی وجہ سے نمایاں رہے ہیں۔

اپنی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے موسیٰ ہراج نے کہا، "آکسفورڈ یونین کا صدر بننا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ میں اس کامیابی پر اللہ کا بے حد شکر گزار ہوں۔”

قابل ذکر بات یہ ہے کہ موسیٰ ہراج اس عہدے پر فائز ہونے والے چند پاکستانیوں میں شامل ہو گئے ہیں، جن میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو، سماجی کارکن احمد نواز، اور اسرار خان شامل ہیں۔ ان کا انتخاب عالمی علمی میدان میں پاکستانیوں کی مزید کامیابی کی علامت ہے،

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION