05:03 , 20 اپریل 2026
Watch Live

اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمر کے راز کھول دیے!

پاکستانی اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پارٹی میں خلیل الرحمان قمر نے اُن کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

ایک پروگرام میں ریشم نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ مبینہ لڑائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید جو کہ ان کے اچھے دوست ہیں نے انہیں ایک پارٹی میں بلایا تو وہ گئیں جہاں خلیل الرحمان قمر سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی موجود تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خلیل الرحمان کو اس طرح سلام کیا جیسے اس نے سب کو سلام کیا لیکن ڈرامہ نگار نے اُن کے ساتھ بدتمیزی کی۔ وہ اس رویے پر حیران تھیں اور ان کے رویے کا جواب دینا چاہتی تھیں لیکن پارٹی کا ماحول خراب نہ کرنے کی وجہ سے وہ خاموش رہیں۔

ریشم نے مزید کہا کہ وہ خلیل الرحمان کے لکھے ہوئے مکالموں کی مداح تھیں لیکن اب وہ صرف بھارتی فلموں کی نقل کر رہے ہیں اور اس میں کوئی اصلیت نہیں ہے۔ خلیل الرحمان اپنا مقام اور قلم میں موجود طاقت کھو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION