01:16 , 23 اپریل 2026
Watch Live

انگلینڈ میں سبز رنگ کا کبوتر وائرل

نارتھیمپٹن (انگلینڈ) میں ایک ہلکے سبز رنگ کے کبوتر کی ویڈیو سوشل میڈیا، خصوصاً ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی، جسے اب تک 40 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ممکنہ طور پر سفید یا فیرل کبوتر ہے جسے کسی نے تقریب یا ویڈیو ٹرینڈ کے لیے جان بوجھ کر سبز رنگ سے رنگا ہے۔ میگزین "برڈز واچ” کے مطابق رنگ نے کبوتر کی پرواز یا رویے پر کوئی فوری اثر نہیں ڈالا، البتہ کیمیائی رنگ اگر زہریلا ہوا تو اس کے سانس، پنکھوں اور مجموعی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ اسے دیکھنے کے لیے لندن سمیت مختلف شہروں سے نارتھیمپٹن پہنچ رہے ہیں۔ ایک مقامی شخص نے کہا کہ لوگ صرف اس کبوتر کو دیکھنے کے لیے میرے قصبے کا رخ کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کبوتر کو رنگنے کی روایت خاص طور پر اسپین میں موجود ہے تاکہ مقابلوں یا شناخت میں آسانی ہو، جبکہ خوراک کی وجہ سے رنگ میں تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے، لیکن یہ نایاب ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION