03:12 , 14 مئی 2025
Watch Live

روس اور برطانیہ کی پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے باعث روس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ روسی شہری حالات کے بہتر ہونے تک پاکستان کا سفر نہ کریں۔ یہ انتباہ پاک بھارت تعلقات میں تناؤ اور بعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت اور پاکستان کی سرحد سے 10 کلومیٹر کے اندر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دونوں ممالک کی جانب سے یہ اقدامات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی تشویش کا اظہار ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION