08:31 , 27 اپریل 2025
Watch Live

رمضان میں بڑی خوشخبری! نارووال میں سستا پٹرول

پٹرول

نارووال: رمضان المبارک کی مناسبت سے نارووال کے ایک پٹرول پمپ کے مالک رانا اشفاق نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وہ عوام کو سرکاری قیمت 257.24 روپے فی لیٹر کے بجائے 254.24 روپے فی لیٹر پٹرول فراہم کر رہے ہیں، یعنی تین روپے کی خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔

مقامی شہریوں نے اس اقدام کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے رانا اشفاق کی اس نیک نیتی کو سراہا۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان میں مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے یہ ایک احسن قدم ہے۔

رانا اشفاق نے مزید بتایا کہ وہ رمضان کے دوران عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے بھی مختلف اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ لوگ اس مقدس مہینے میں کچھ مالی سکون حاصل کر سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION