02:58 , 27 اپریل 2025
Watch Live

غزہ میں انسانی امداد کے بعد بجلی کی ترسیل بھی روک دی گئی

جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی اسرائیل سفاکیت سے باز نہیں آیا۔ غزہ میں انسانی امداد کے بعد بجلی کی ترسیل بھی روک دی۔ فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

غزہ کا مستقبل بے یقینی کا شکار، جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی صہیونی ریاست کے جنگی جرائم نہ رک سکے۔ انسانی امداد کے بعد غزہ میں بجلی کی فراہمی بھی معطل کردی۔ فلسطینیوں کی ماہ رمضان میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بجلی کی فراہمی رکنے سے غزہ میں پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں کھانے پینے کی اشیا کم پر گئیں۔ معصوم فلسطینی کسم پرسی کی حالت میں روزہ رکھنے پر مجبور ہوگئے۔

حماس نے اسرائیلی اقدامات کو بلیک میلنگ قرار دے دیا۔ کہا یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

دوسری جانب قطر میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے بات چیت کا آغاز ہوگیا۔ امریکہ حماس سے براہ راست گفتگو کرنے کے بعد نئے معاہدے تک پہنچنے کیلئے پر امید ہے۔ امریکی ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت مددگار رہی، غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ جلد ہوجائے گا جس کے تحت صرف امریکی نہیں تمام قیدی رہا ہونگے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION