01:31 , 23 جون 2025
Watch Live

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدہ ہے، میکرون

جکارتہ: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک شرائط کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، اور یہ اقدام ایک اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں میکرون نے کہا کہ غزہ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ اسرائیلی رویے کے باعث فرانس کو مزید سخت مؤقف اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابلِ قبول ہے۔ فرانس کی پالیسی میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہے۔

ادھر، انڈونیشیا کے صدر نے دو ریاستی حل کو خطے میں امن کا واحد راستہ قرار دیا اور فلسطین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری میں غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION