02:45 , 25 اپریل 2025
Watch Live

محکمہ زکوٰۃ کا 1.6 ارب خرچ کرکے صرف 30 کروڑ تقسیم!

محکمہ زکوٰۃ

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ناقص کارکردگی اور بدانتظامی کے باعث صوبائی زکوة ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے ہر سال مستحقین کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کیے جاتے تھے، لیکن اس کے برعکس، محکمہ نے اپنی انتظامی اخراجات پر 1.6 ارب روپے خرچ کیے، جس میں 80 گاڑیوں کا بیڑا بھی شامل تھا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں کسی مستحق کو زکوة کی رقم نہیں دی گئی، جس کے بعد یہ بڑا فیصلہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب 30 کروڑ روپے کی رقم براہ راست ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تقسیم کی جائے گی تاکہ شفافیت اور مؤثر طریقے سے ضرورت مندوں تک امداد پہنچ سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION