01:46 , 25 اپریل 2025
Watch Live

مشہور اداکارہ کے شوہر فراڈ کیس میں گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک سے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خودبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق، کراچی کے کارپوریٹ کرائم سرکل میں ایف آئی آر نمبر 9/25 درج کی گئی ہے۔ مقدمے کے مطابق، بینک کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر ملزم کے خلاف فوجداری تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس کے دوران کروڑوں روپے کا غبن سامنے آیا۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ عاطف خان نے بینک کے سی ایف او اور دیگر افراد کی مدد سے مجرمانہ طریقے سے بینک کے فنڈز کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کیا۔ ملزم نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مالیاتی اکاؤنٹس میں جعل سازی کی، لیجرز میں ہیرا پھیری کی، اور رپورٹنگ میں بھی دھوکہ دہی کی۔

عاطف محمد خان نجی بینک کے سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سابق سی ای او تھے۔ نادیہ حسین اور عاطف خان کی شادی 2003 میں ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION