نوح دستگیر بٹ نے مسلسل دوسری مرتبہ دنیا کے طاقتور ترین مرد کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے معروف ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ انہوں نے ازبکستان میں ہونے والی ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ میں دو طلائی تمغے جیت لیے ہیں۔
نوح دستگیر بٹ کو مسلسل دوسری بار ورلڈ اسٹرونگ مین کا ٹائٹل بھی مل گیا ہے۔
نوح دستگیر نے پورے مقابلے کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی اور ابتدائی راؤنڈز میں تمام پوائنٹس حاصل کیے۔ ان کی خود اعتمادی اور بھرپور طاقت نے انہیں واضح برتری دلائی۔
گزشتہ سال بھی نوح دستگیر نے یہی ٹائٹل جیتا تھا اور اب مسلسل دوسری کامیابی نے انہیں دنیا کے بہترین ویٹ لفٹرز میں شامل کر دیا ہے۔
ان کی یہ جیت پاکستان اور گوجرانوالہ کے لیے فخر کا باعث ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











