02:16 , 23 جون 2025
Watch Live

قومی اقتصادی سروے جاری، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی، جبکہ افراطِ زر کم ہو کر 4.6 فیصد پر آ گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق گزشتہ سال پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا، جو اب کم ہو کر 11 فیصد ہو چکا ہے۔ رواں مالی سال زر مبادلہ کے ذخائر میں شاندار اضافہ رہا۔

سینیٹر اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اعتماد بحال کیا ہے اور یہ معاہدہ مالی نظم و ضبط کے لیے اہم ثابت ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی اس وقت پانچ سالوں کی بلند سطح پر ہے۔ انرجی اصلاحات کو وزیر توانائی تیزی سے آگے لے کر جا رہے ہیں۔ انرجی اصلاحات کی وجہ سے ریکوری میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کرنا بہت اہم تھا۔ 24 ایس او ایز کو ہم نے نجکاری کے حوالے کیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ دو سال پہلے عالمی جی ڈی پی 3.5 فیصد سے کم ہوکر 0.48 فیصد ہے۔ عالمی گروتھ کی نسبت پاکستان نے جی ڈی پی گروتھ میں ریکوری کی۔ عالمی مہنگائی دو سال پہلے 6.8 تھی جو اب 0.3 فیصد ہے۔ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 4.6 فیصد ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION