11:52 , 21 اپریل 2025
Watch Live

ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ دوسری مرتبہ موخر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ دوسری مرتبہ موخر کردیا۔ کینیڈا نے بھی جوابی ٹیرف ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر کی تجارتی جنگ میں نئی چال، یوٹرن لیتے ہوئے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ موخر کردیا۔ ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کردیے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی صدر کلاڈیا سے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا کہ میکسیکو کو ایک ماہ تک ٹیرف فراہم کرنے کی ضرورت نہیں۔ کینیڈین حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد کینیڈا کو بھی ٹیرف سے ایک ماہ کیلئے ریلیف دیا گیا ہے۔ ٹیرف کا نفاذ اب اگلے ماہ دو اپریل سے ہوگا۔

کینیڈا نے بھی امریکہ پر جوابی ٹیرف کا نفاذ موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ان کا ہدف تمام امریکی ٹیرف کو ختم کرانا ہے۔ کینیڈا سے امریکہ میں منشیات کے داخلے کے حوالے سے امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چین پر امریکی ٹیرف پر کڑی تنقید کی۔ بولے ٹرمپ تجارتی جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔ اگر قومیں صرف اپنے مفادات کی محافظ بن جائیں تو دنیا میں جنگل کا قانون نافذ ہوسکتا ہے۔ مزید کہا امریکہ نے تجارتی جنگ کا راستہ اختیار کیے رکھا تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION