09:34 , 10 اپریل 2026
Watch Live

گوہر۔کبریٰ کی شادی پہ لوگوں کی تنقید اداکارہ ایمن سلیم نے کھری کھری سنا دیں

گوہر۔کبریٰ کی شادی پہ لوگوں کی تنقید اداکارہ ایمن سلیم نے کھری کھری سنا دیں

معروف پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے سوشل میڈیا پر عوامی شخصیات پر کی جانے والی غیر ضروری تنقید کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں لوگ دوسروں کے فیصلوں کا احترام کرنے کے بجائے ان پر تنقید کرتے ہیں؟

حالیہ دنوں میں ایک مشہور جوڑے کی شادی پر ہونے والے تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایمن سلیم نے کہا:
"ایک جوڑے نے اپنے نکاح کے لیے مقدس جگہ کا انتخاب کیا، سادگی اختیار کی، اور پھر اپنی خوشیوں کو اپنے طریقے سے منایا۔ اس سے کسی اور کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ لوگ خودساختہ جج بننے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟”

انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ اور خوشیاں ذاتی معاملات ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کی نیت پر سوال اٹھائے یا اس کے فیصلوں کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرے۔

"اگر آپ دوسروں کی خوشیوں میں خوش نہیں ہو سکتے، تو کم از کم ان کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں،” ایمن سلیم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا۔

Aymen Saleem Calls Out Public Criticizing Kubra & Gohar Wedding Dances

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION