10:55 , 29 اپریل 2026
Watch Live

راولپنڈی: 16 سالہ لڑکی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ نہ ڈیلیٹ کرنے پر باپ نے قتل کردیا

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے تخت پڑی میں 16 سالہ مہک شہزادی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہ ختم کرنے پر والد نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اخلاق احمد نے بیٹی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کو کہا، انکار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاہم پوسٹ مارٹم اور شواہد سے قتل ثابت ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا ہے اور اسے ایس ایچ او روات انسپکٹر زاہد ظہور کی سربراہی میں ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION