11:17 , 29 اپریل 2026
Watch Live

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سوات میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریا کنارے تمام تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات بلا تفریق ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

دریاؤں سے مٹی نکالنے کی قانونی و غیر قانونی سرگرمیاں فوری بند کرنے، اور بغیر اجازت بنائے گئے ہوٹلز کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام ہوٹلز کو مستقل بنیادوں پر رجسٹرڈ کرنے کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION