11:17 , 29 اپریل 2026
Watch Live

آئی ایم ایف کا کرپٹو مائننگ کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی پر اعتراض، تفصیلات طلب

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرپٹو اور بٹ کوائن مائننگ کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کے حکومتی منصوبے پر اعتراض اٹھا دیا ہے اور تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ بجلی کس نرخ پر فراہم کی جائے گی، اور ہدایت کی ہے کہ کرپٹو مائننگ کے لیے رعایتی نرخ نہ دیے جائیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے اے آئی اور کرپٹو مائننگ ڈیٹا سینٹرز کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت 2000 میگاواٹ بجلی مختص کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد زائد بجلی کو معیشت میں بدلنا ہے، جس سے نہ صرف ڈیجیٹل کرنسی پیدا ہوگی بلکہ نوجوانوں کو ہائی ٹیک روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف گامزن ہے، اور اس منصوبے سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION