ویب ڈیسک
|
11 مہینے پہلے
یکم جون 2025 سے واٹس ایپ ان فونز پر بند ہو جائے گا

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون 2025 سے یہ ایپ کچھ پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کام نہیں کرے گی۔
واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ پالیسی کے تحت 15 آئی او ایس یا اس سے پرانے ورژنز اور 5 عشاریہ صفر اینڈرائیڈ یا اس سے پرانے سسٹمز والے فونز پر ایپ کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کے تحفظ اور بہتر تجربے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
صارفین چیک کریں کہ آپ کا فون اپ ٹو ڈیٹ ہے یا نہیں۔ اگر آپ کا فون 15عشاریہ 1 آئی او ایس یا 5 عشاریہ 1 اینڈرائیڈ تک اپڈیٹ ہوسکتا ہت تو واٹس ایپ بدستور کام کرے گا۔ اگر اپڈیٹ ممکن نہیں تو فوری طور پر اپنی چیٹس کا بیک اپ گوگل اکاؤنٹ یا آئی کلاؤڈ پر محفوظ کر لیں تاکہ نیا فون لینے پر چیٹس بحال کی جا سکیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION













