ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کردی۔ سماعت جج محمد افضل مجوکا نے کی۔
کارروائی کے دوران ملزم عمر حیات نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ "کیا آپ نے ثنا یوسف کو قتل کیا؟” جس پر ملزم نے جواب دیا کہ اس نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا اور تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
مزید برآں عدالت نے ملزم سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا اس نے مقتولہ کا موبائل فون چھینا تھا؟ اس پر بھی عمر حیات نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام جھوٹ ہے۔
ملزم کے انکار کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















