11:48 , 12 جولائی 2025
Watch Live

اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

جکارتہ: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

مریم محمود نے پاکستان کی جانب سے دونوں گول کیے — پہلا گول چوتھے منٹ اور دوسرا 26ویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا۔

قومی ٹیم نے میچ میں عمدہ ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ شاندار کارکردگی پیش کی، جس کے باعث کوالیفائنگ راؤنڈ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔

یہ فتح پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دی تھی، جو ستمبر 2023 کے بعد ویمنز ٹیم کی پہلی بین الاقوامی جیت تھی۔

پاکستان کی مسلسل کامیابیوں پر مداحوں اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION