11:19 , 29 اپریل 2026
Watch Live

البیک جلد پاکستان میں اپنی شاخیں کھولے گا، وزیر تجارت جام کمال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سعودی عرب کی معروف فوڈ کمپنی البیک کا دورہ، مالک رامی ابو غزاله سے ملاقات کی۔

ملاقات میں البیک کے پاکستان میں توسیعی منصوبے پر بات جیت کی۔ وزیر تجارت نے البیک میں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد وزیر تجارت جام کمال خان نے جدہ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ البیک نے پاکستان میں اپنی فوڈ چین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ البیک کی پاکستان میں 200 برانچیں کھولنے کا ارادہ ہے۔ البیک پاکستان میں اپنی پروڈکٹس کے لیے مقامی چکن استعمال کرے گی۔ جس سے مقامی صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل پراسیس ہوگا جس میں چکن فارمنگ، فیڈ، فرنچائز اور دیگر سپلائی چین کی تیاری شامل ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ البیک پاکستان کے پولٹری اور دیگر شعبوں میں کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION