06:40 , 19 جون 2026
Watch Live

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو نمایاں کرنا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مارکیٹ میں نئی بلندیاں ریکارڈ

حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ، کاروبار اور عام صارفین کو کچھ نہ کچھ ریلیف ملے گا۔

حکومت کو امید ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ملکی مہنگائی میں جزوی کمی آئے گی اور روزمرہ اخراجات پر دباؤ کم ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی قیمتوں کا جائزہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق لیا جاتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION