11:22 , 29 اپریل 2026
Watch Live

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی۔

سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔ یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کیلئے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

 

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION