11:33 , 29 اپریل 2026
Watch Live

ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 64 رنز پر آؤٹ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ گروپ اے کا اہم اور ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

میچ کے آغاز میں ہی پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا۔ پہلی ہی گیند پر اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد حارث صرف 3 رنز بنا کر جسپریت بمرا کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی 17 رنز بنا کر اکشر پٹیل کا شکار بنے۔ پھر کپتان سلمان علی آغا بھی صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ حسن نواز کی گری، جو 5 رنز بنا سکے۔ یوں پاکستان کی آدھی ٹیم 64 رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے۔

پاکستان نے اس میچ میں اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ وہی 11 کھلاڑی میدان میں اُترے جنہوں نے عمان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

بھارت کی ٹیم بھی مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ بھارتی اسکواڈ میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سنجو سیمسن، سوریا کمار یادیو (کپتان)، تلک ورما، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا اور ورن چکرورتی شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں گزشتہ 6 ماہ میں دوسری بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ اس سے قبل وہ چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ میں مدِمقابل ہو چکی ہیں۔ حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں اچھی فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیتی۔ ایشیا کپ کے اب تک کے ریکارڈ میں بھارت نے 19 میں سے 10 میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف آخری جیت 2022 میں ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION