02:38 , 23 جون 2026
Watch Live

فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، ائیر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن جاری

فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی

وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

ایک روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی سفارش پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اب وزارت دفاع کی جانب سے بھی اس تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر 5 سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔

فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ نئی تعیناتی ملک کی دفاعی قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے، جس کے بعد تینوں مسلح افواج کے درمیان کوآرڈی نیشن مزید مؤثر ہوگی۔

دوسری جانب وزارت دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تعیناتی پر مبارکباد

توسیع کی منظوری صدر مملکت نے پہلے ہی دے دی تھی، جبکہ اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کی نئی مدتِ ملازمت 19 مارچ 2026 سے شروع ہوگی۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں اعلیٰ عہدوں سے متعلق فیصلے دفاعی اداروں کے تسلسل، استحکام اور پیشہ ورانہ قیادت کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION