10:55 , 29 اپریل 2026
Watch Live

آسٹریلیا نے ٹم ڈیوڈ کی تیز ترین سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

آسٹریلیا نے تیسرے ٹی20 میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

ٹم ڈیوڈ نے صرف 37 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اُن کی جارحانہ اننگز کی وجہ سے آسٹریلیا نے 215 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی پورا کر دیا۔

ڈیوڈ اور نوجوان مچل اووین کے درمیان پانچویں وکٹ پر 128 رنز کی شراکت آسٹریلیا کی ٹی20 تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ثابت ہوئی۔ اووین نے بھی 16 گیندوں پر 36 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان شائی ہوپ نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹی20 سنچری اسکور کی اور برینڈن کنگ کے ساتھ 125 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ جوڑا، تاہم آخری اوورز میں رفتار کم ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز 215 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔

ٹم ڈیوڈ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION