07:17 , 23 جون 2026
Watch Live

دبئی نے 2026–2028 کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا

دبئی 2026–2028 بجٹ

دبئی — متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے تین سالہ عرصے 2026 سے 2028 کے لیے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منظور شدہ بجٹ کا مجموعی حجم 302.7 ارب درہم (تقریباً 82.41 ارب ڈالر) ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دبئی کی آئندہ تین سال کے دوران آمدن میں 5 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد مجموعی آمدن 329.2 ارب درہم (89.63 ارب ڈالر) تک پہنچنے کا امکان ہے، اور بجٹ میں سرپلس بھی متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق صرف 2026 کے لیے دبئی کے اخراجات کا تخمینہ 99.5 ارب درہم لگایا گیا ہے جبکہ 2026 میں آمدن کا تخمینہ 107.7 ارب درہم ہے، جو مالیاتی مضبوطی کی علامت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سالہ بجٹ میں:

  • 48 فیصد رقم انفرا اسٹرکچر منصوبوں—جیسے سڑکیں، پل اور پبلک ٹرانسپورٹ—کے لیے مختص کی گئی ہے۔

  • 28 فیصد رقم سماجی شعبے پر خرچ کی جائے گی، جس میں تعلیم، صحت، رہائش اور کمیونٹی سہولیات شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ تاریخی بجٹ دبئی کی معاشی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور شہری سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ حادثے کا شکار

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION