02:34 , 17 اپریل 2026
Watch Live

ہمارا گانا ’عادت‘ بالی وڈ فلم میں شامل ہوتے ہوتے رہ گیا، گوہر ممتاز

گوہر ممتاز

پاکستان کے معروف گلوکار گوہر ممتاز نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے جل بینڈ کا مشہور گانا ’عادت‘ اپنی فلم میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

گوہر ممتاز نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کیا اور اس واقعے کو اپنی زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اور ان کے ساتھی بھارت کے شہر ممبئی میں اپنے نئے البم کی لانچ کے لیے موجود تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ سنجے دت ان سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔

گوہر کے مطابق یہ خبر ان کے لیے حیران کن تھی کیونکہ وہ اس وقت نئے فنکار تھے اور بالی وڈ کے ایک بڑے اسٹار کی جانب سے دلچسپی غیر متوقع تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)

انہوں نے کہا کہ سنجے دت نے ان کا گانا ’عادت‘ سننے کے بعد اسے اپنی فلم میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی، تاہم بعد میں یہ گانا کسی اور فلم میں شامل ہو گیا جس کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔

گوہر ممتاز نے مزید بتایا کہ بعد میں جب وہ ممبئی میں کنسرٹ کے لیے گئے تو انہوں نے سنجے دت سے ملاقات بھی کی، جہاں اداکار نے بتایا کہ وہ ان کے گانوں کے مداح ہیں۔

ان کے مطابق سنجے دت نے یہ بھی بتایا کہ دیگر بالی وڈ اداکار جیسے سلمان خان، جیکی شروف اور انیل کپور بھی ’عادت‘ گانا پسند کرتے ہیں۔

گوہر ممتاز کا کہنا تھا کہ پاکستانی میوزک کو ہمیشہ سرحد پار بھی سراہا گیا ہے اور آج کے دور میں نئے فنکاروں کے لیے یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی سطح پر پہچان حاصل کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION