ملک بھر میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے سے 3,685 ڈالر پر پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور افراط زر، سیاسی یا معاشی غیر یقینی صورتحال کے دوران اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION













