گوگل کروم کا نیا فیچر: اے آئی پروموٹس لکھنا اب مزید آسان

گوگل نے اپنے کروم ویب براؤزر کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے لیے پروموٹس لکھنے کے عمل کو آسان بنائے گا۔
یہ نیا فیچر "اسکلز” کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ اور زیادہ استعمال ہونے والی پروموٹس کو محفوظ کر سکیں گے اور انہیں بار بار استعمال کر سکیں گے۔
اکثر صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس کے لیے مؤثر اور واضح پروموٹس تیار کرنے میں مشکل پیش آتی ہے، مگر اس فیچر کے ذریعے یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔
گوگل کے مطابق صارفین صرف ایک کلک کے ذریعے اپنی کسٹمائزڈ پروموٹس کو محفوظ کر سکیں گے اور بعد میں آسانی سے انہیں دوبارہ استعمال کر سکیں گے۔
گوگل کا نیا فیچر: چیٹ جی پی ٹی سے جیمنائی میں ڈیٹا منتقل کرنا آسان
اس کے ساتھ ساتھ کمپنی ایک اسکلز لائبریری بھی متعارف کرا رہی ہے، جس میں عام طور پر استعمال ہونے والے اے آئی ٹاسکس کے لیے تیار شدہ پروموٹس دستیاب ہوں گے۔
یہ فیچر فی الحال ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جنہوں نے کروم کی زبان "انگلش (یو ایس)” سیٹ کر رکھی ہے۔
صارفین اپنی پروموٹس کو جیمنائی چیٹ ہسٹری میں اسکل کے طور پر محفوظ کر سکتے ہیں اور فارورڈ سلیش (/) یا پلس (+) بٹن کے ذریعے انہیں فوری استعمال کر سکتے ہیں۔
جیمنائی انٹرفیس میں صارفین نہ صرف محفوظ شدہ پروموٹس کو ایڈٹ کر سکیں گے بلکہ نئی پروموٹس بھی تخلیق کر سکتے ہیں، جس سے اے آئی کے استعمال کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا۔



















