12:42 , 30 اپریل 2026
Watch Live

امریکہ میں شامل ہونا ہے یا نہیں؟ گرین لینڈ کے شہریوں نے فیصلہ کرلیا

امریکہ میں شامل ہونے کے حوالے سے گرین لینڈ کے شہریوں کی رائے نے سب کو حیران کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے انتخابات جیتنے کے بعد ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اس کیلئے سخت ٹیرف عائد کرنے اور طاقت کے استعمال کی بھی دھمکی دی تھی۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق 85 فیصد گرین لینڈرز یہ نہیں چاہتے کہ وہ ڈنمارک کی حکومت سے علیحدہ ہو کر امریکہ کا حصہ بنیں، جبکہ 9 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں فیصلہ نہیں کر پائے۔

گرین لینڈ کے 6 فیصد شہری چاہتے ہیں کہ ان کا نیم خود مختار ملک ڈنمارک سے علیحدہ ہو کر امریکہ کا حصہ بن جائے، جبکہ 43 فیصد افراد ڈونلڈ ٹرمپ کی دلچسپی کو ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔

جہاں تک یہ سوال ہے کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دلچسپی ایک موقع ہے یا خطرہ، گرین لینڈ کے لوگ تقریباً برابر تقسیم ہیں۔ 43 فیصد افراد کے مطابق ٹرمپ کی دلچسپی ایک موقع ہے۔ تاہم، 45 فیصد افراد کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی دلچسپی ایک خطرہ ہے۔

سروے میں شہریوں کی شہریت کی ترجیح بھی سامنے آئی۔ گرین لینڈ کی 56,000 کی آبادی میں سے 55 فیصد نے کہا کہ وہ ڈنمارک کا پاسپورٹ حاصل کرنا پسند کریں گے، جبکہ 8 فیصد امریکی شہریت کا انتخاب کریں گے۔ 37 فیصد نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ سروے 22 جنوری سے 27 جنوری 2025 کے درمیان کیا گیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION