06:08 , 23 جون 2026
Watch Live

حج 2026، وزارتِ مذہبی امور کا میڈیکل مشن کے لیے عملے کی بھرتی کا فیصلہ

حج 2026

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے دوران عازمین کی صحت و دیکھ بھال کے لیے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف کیٹیگریز کے لیے اہل اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق میڈیکل مشن کے لیے 98 ڈاکٹرز اور فارماسسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکل اسٹاف درکار ہوں گے۔ طبی عملے کی عمر کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال مقرر کی گئی ہے۔ دل، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض میں مبتلا امیدوار اس پروگرام کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

درخواست جمع کرانے کے خواہشمند افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا، جبکہ تمام امیدواروں کا ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے لیا جائے گا۔ حج مشن کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کل مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شدید گرمی میں حجاج کرام کے تحفظ کیلئے سعودی عرب نے ’ٹھنڈا احرام‘ متعارف کرادیا

وزارت کے مطابق میڈیکل عملے کے لیے کم از کم تین برس کا سرکاری تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین اس کارروائی کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ صرف حاضر سروس سرکاری اہلکار ہی درخواست دینے کے مجاز ہیں۔

منتخب ہونے والے افراد حج کے دوران سعودی عرب میں ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ میڈیکل مشن کی تعیناتی مکمل طور پر وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔ مزید برآں، خواتین طبی عملے کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION