05:13 , 22 اپریل 2026
Watch Live

حزب اللہ کے راکٹ حملے، شمالی اسرائیل نشانہ؛ سرحدی کشیدگی میں شدت

حزب اللہ کے راکٹ حملے

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر راکٹ حملے کیے، جس کے بعد سرحدی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیشتر راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب خطے میں پہلے ہی کشیدگی عروج پر ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے کے بعد شہریوں نے پناہ گاہوں کا رخ کیا۔

حملوں کے بعد اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے اور دونوں جانب سے جوابی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس سے وسیع تر تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز،(IDF)، نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی جانب سے شمالی اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے پیچھے براہِ راست حزب اللہ کا ہاتھ ہے۔

ایران جنگ میں امریکی فوجی حکام کی پہلی سرکاری اطلاع

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ داغے گئے بیشتر میزائل دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے، جس کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

راکٹ حملوں کے فوراً بعد اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر گولہ باری اور فضائی حملے شروع کر دیے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

لبنانی وزیراعظم نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے حزب اللہ کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ اس کارروائی نے اسرائیل کو لبنان پر جارحیت کا جواز فراہم کر دیا ہے، جس سے ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال پورے خطے کو وسیع جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION