05:03 , 17 مئی 2026
Watch Live

آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط، بجلی و گیس مہنگی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے نئی مالی شرائط عائد کرتے ہوئے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سمیت اہم اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ 430 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس میں 215 ارب روپے نئے ٹیکسز اور 115 ارب روپے انفورسمنٹ کے ذریعے جمع کیے جائیں گے۔

مزید برآں، پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے تقریباً 1727 ارب روپے وصول کیے جانے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کی نئی شرائط میں وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری، انسداد بدعنوانی اقدامات، سرکاری خریداریوں کے نظام میں شفافیت، اور ٹیکس نظام کی بہتری شامل ہیں۔

آئی ایم ایف رپورٹ 2026: پاکستان کی معیشت میں بہتری مگر خطرات برقرار

اس کے علاوہ نیب کی خودمختاری اور شفافیت میں اضافہ، پیپرا قوانین میں ترامیم، اور کرنسی ایکسچینج کو بتدریج آزاد کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

توانائی کے شعبے میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اور ششماہی بنیادوں پر اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کرنے، جبکہ خصوصی اقتصادی زونز کی مراعات کو 2035 تک ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق یہ شرائط معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے رکھی گئی ہیں، تاہم ان کے عوام پر اثرات کے حوالے سے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION