بھارت اور روس کا سیاحت و تجارت بڑھانے کیلئے اہم ویزا اعلان

بھارت نے روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا دینے کا اعلان کردیا ہے، اور یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ بھارت کا روسی شہریوں کیلئے مفت ویزا پالیسی کا مقصد روسی سیاحوں کو زیادہ آسانی فراہم کرنا ہے، جس سے سیاحت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ اعلان نئی دہلی میں ہونے والے بھارت روس سالانہ سربراہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بتایا کہ جلد ہی روسی شہریوں کو 30 دن کا مفت ای ٹورسٹ ویزا اور گروپ ویزا فراہم کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اجلاس میں دونوں رہنماؤں نے دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بھارت نے روس سے مزید ایس 400 میزائل سسٹمز لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اپنے ایس یو 30 جنگی جہازوں کی اپ گریڈیشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں کالج کی برقعہ پابندی کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا
تجارت کے شعبے پر بات کرتے ہوئے، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ 68 ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ 2030 تک دونوں ملکوں کی تجارت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتا ہے۔
اس ملاقات اور فیصلوں کے بعد ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت کا روسی شہریوں کیلئے مفت ویزا پالیسی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی مضبوطی دے گی اور سیاحت، دفاع اور تجارت میں مزید ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔











