07:16 , 23 جون 2026
Watch Live

ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کر دی

ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کر دی

بھارت کو سفارتی سطح پر بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفری قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ایران نے یکطرفہ ویزا فری سہولت معطل کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ متعدد ایسے واقعات سامنے آنے کے بعد کیا ہے جن میں بھارتی شہریوں کو جعلی ملازمتوں یا تیسرے ممالک تک پہنچانے کے بہانے ایران بلایا گیا۔ ایران پہنچنے پر کئی افراد کو اغوا کیا گیا اور اُن کے خاندانوں سے بھاری تاوان طلب کیا گیا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایرانی حکومت نے ان شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے 22 نومبر سے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے ویزا فری انٹری بند کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسافروں کے لیے ایران کی نئی ویزا پالیسی

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ اقدام اس سہولت کے مجرمانہ استعمال کو روکنے کے لیے ضروری تھا۔ اب 22 نومبر سے بھارت کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کو ایران میں داخل ہونے یا ایران کے راستے کسی تیسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے باضابطہ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

ایران کے اس فیصلے کو بھارتی حکومت کے لیے ایک بڑا سفارتی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے تعلقات میں کئی حساس معاملات زیرِ بحث ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION