08:19 , 23 جون 2026
Watch Live

ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں دلہن کے زخمی ہونے کے باوجود شادی مکمل

اسپتال کے ایمرجنسی روم میں دلہن کے زخمی ہونے کے باوجود شادی مکمل

بھارت کے شہر کویچی میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب وی ایم شیرون نے اپنی زخمی دلہن آوانی سے ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں ہی شادی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق شادی کا مہورت دوپہر طے تھا، مگر صبح دلہن کی گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرائی، جس سے دلہن کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی۔ زخمی دلہن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد ہسپتال کا ایمرجنسی روم شادی کے مقام میں بدل گیا۔ دلہا شیرون اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہسپتال پہنچا اور دونوں خاندانوں کی موجودگی میں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

دلہے کے اہل خانہ کے مطابق شادی کا مہورت دوپہر 12:15 سے 12:30 کے درمیان تھا۔ دونوں فریقین نےہسپتال انتظامیہ سے اجازت لے کر ایمرجنسی روم میں شادی مکمل کی۔ ہسپتال انتظامیہ نے دولہے کو منگل سوتر پہننے کی اجازت دی اور ساتھ ہی دیگر مریضوں کی سہولت کا بھی خیال رکھا گیا۔

یہ واقعہ محبت اور عزم کی ایک منفرد مثال کے طور پر سامنے آیا، جہاں دلہا نے اپنی زخمی دلہن کے ساتھ شادی کے تمام رسم و رواج ایمرجنسی روم میں ادا کیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION