08:22 , 23 جون 2026
Watch Live

اداکار خاقان شاہنواز کی سبینہ سید سے منگنی، شوبز حلقوں کی مبارکباد

اداکار خاقان شاہنواز کی سبینہ سید سے منگنی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خاقان شاہنواز نے اداکارہ سبینہ سید سے منگنی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خاقان شاہنواز نے منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ "ہمارا تو ہوگیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو”۔ ان تصاویر میں دونوں روایتی پنجابی لباس میں کھلے میدان میں موجود دکھائی دیتے ہیں۔

اداکار کے اعلان کے بعد مایا علی، سجل علی، نمیر خان سمیت متعدد فنکاروں اور مداحوں نے خاقان اور سبینہ کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔ سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کی تصاویر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

خاقان شاہنواز اس سے قبل مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں سدرہ نیازی کے ساتھ شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے ڈرامہ سکون میں اپنے کرداروں اور ایک دوسرے کے بہن بھائی ہونے کی افواہوں پر وضاحت پیش کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz)

انہوں نے بتایا تھا کہ سکون میں ’’رضا‘‘ اور ’’شانزے‘‘ کے کرداروں کی مماثلت کی وجہ سے سامعین میں غلط فہمی پیدا ہوئی تھی، جسے دونوں اداکاروں نے شو میں تفصیل سے دور کیا۔

خاقان اور سدرہ نیازی نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایک خاندان کے حصے کے طور پر کاسٹ کرنے کا فیصلہ مشہور ہدایتکار سراج الحق نے کیا تھا، کیونکہ چاروں مرکزی اداکار چہروں کے خدوخال میں ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کاسٹنگ کا فیصلہ کہانی کے مطابق بہترین تھا اور اس سے ڈرامے میں خاندان کی تصویر کشی مضبوط ہوئی، تاہم حقیقی زندگی میں ان کا سدرہ نیازی کے ساتھ کوئی خاندانی رشتہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION