بھارت سے شکست، مریم نفیس کی محسن نقوی سے انوکھا مطالبہ

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے بھارت کے خلاف ایک اور شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے۔
مریم نفیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا: "محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔” ان کا یہ بیان شائقین کرکٹ میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو بھارت نے انیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارت کے خلاف یہ دوسری شکست پاکستان کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کے فائنل تک رسائی کے امکانات انتہائی کم رہ گئے ہیں۔ پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے باقی دونوں میچ لازمی جیتنا ہوں گے، بصورت دیگر ایونٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔
















