08:34 , 17 جون 2026
Watch Live

مریم نواز کی ٹریفک پولیس کو آخری وارننگ

لاہور میں بڑھتی ہوئی ٹریفک مشکلات کے حل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح ہدایات دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو 30 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام، روڈ سیفٹی اور شہر میں نظم و ضبط بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں ٹریفک کے حالات بہتر کرنے ہوں گے، ورنہ ہر خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹریفک پولیس کو یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ اگر کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو نیا محکمہ بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ریاستی رٹ کمزور کرنے کے برابر ہے اور اس کو ہر صورت روکا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک قوانین میں 20 بڑی اصلاحات، خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کے لیے سخت اقدامات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے لیے 30 دن کی فیصلہ کن ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔ 60 سال پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات کی گئی ہیں، جن میں بار بار چالان ہونے والی گاڑیوں کی نیلامی اور قوانین توڑنے والی سرکاری گاڑیوں پر بھی بھاری جرمانے شامل ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ، ون وے کی خلاف ورزی اور بس کی چھت پر سفر جیسے مسائل پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ لاہور کی 5 ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی ہو گی۔ اسی طرح میرج ہالز کو مناسب پارکنگ دینا لازمی ہو گا، ورنہ انہیں بند کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پھر واضح کیا کہ شہر کی ٹریفک کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے سخت فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION