07:48 , 23 جون 2026
Watch Live

محسن نقوی کا نریندر مودی کے ٹوئٹ پر دوٹوک جواب

محسن نقوی کا نریندر مودی کے ٹوئٹ پر دوٹوک جواب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھیل کو سیاست اور جنگ سے جوڑنے کی بھارتی کوششیں نہ صرف کھیل کی روح کے خلاف ہیں بلکہ ماضی کی تلخ یادوں کو بھی تازہ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ بھارت کو ماضی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکستوں کا سامنا رہا ہے، اور کوئی بھی کرکٹ میچ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا کھیل کے میدان میں فوجی آپریشنز کی مثال دینا اصل میں کمزوری اور مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے مطابق کھیل کو کھیل ہی رہنے دینا چاہیے اور اسے دشمنی یا جنگ سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیل کو فوجی اصطلاحات سے تشبیہ دی تھی، جس پر پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION