02:43 , 23 جون 2026
Watch Live

ایم کیو ایم رہنما کی اسمبلی میں معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر پر دعا کی درخواست

ایم کیو ایم رہنما کی اسمبلی میں معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر پر دعا کی درخواست

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر پر ایوان میں ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کر دی۔

صابر قائمخانی کے یہ الفاظ سنتے ہی دیگر اراکین نے انہیں روکا اور اسپیکر نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر غلط ہے اور معین خان بالکل خیریت سے ہیں۔

اسپیکر کی تصدیق کے بعد صابر قائمخانی نے ایوان سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے باعث غلط فہمی کا شکار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر 54 سالہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان کے انتقال کی افواہ پھیلی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

اس افواہ کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد معین خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صحت مند ہیں اور ایسی جھوٹی خبریں غیر ذمہ داری کی بدترین مثال ہیں۔

سوشل میڈیا پر افواہ کی اصل وجہ یہ سامنے آئی کہ 65 سالہ سابق کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا، لیکن صارفین نے غلطی سے ان کی تصویر کے بجائے قومی کرکٹر معین خان کی تصاویر استعمال کر دیں۔

یاد رہے کہ معین خان 1990 سے 2004 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن تھے۔ انہوں نے اپنی کیریئر میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور 300 سے زائد کیچز ریکارڈ کیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION