07:19 , 23 جون 2026
Watch Live

مفتی عبدالقوی کا حیران کن دعویٰ: "میں نے کرینہ کپور سے نکاح کیا تھا”

مفتی عبدالقوی

متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے مفتی عبدالقوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بولی وڈ اداکاراؤں سے تعلقات کے حوالے سے حیران کن دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور سے نکاح کر رکھا تھا اور وہ ان کی اہلیہ رہی ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران مفتی قوی نے اپنی جوانی، روابط اور بیرونِ ملک کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ماضی میں "سیٹھ شاہد” کے نام سے جانا جاتا تھا اور ان کے تعلقات دبئی سمیت بھارت کے کاروباری حلقوں اور مذہبی شخصیات سے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ان کا آنا جانا لگا رہتا تھا، جہاں ان کے دوست اکثر پوچھتے تھے کہ انہیں کون سی اداکارہ پسند ہے۔ اسی دوران ان کے مطابق کرینہ کپور سے ان کی ابتدائی ملاقات ہوئی جس کے بعد تعلقات مضبوط ہوتے گئے۔

مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ کرینہ کپور سے ان کی قربت 1996 کے دوران بڑھی جب اداکارہ مبینہ طور پر 21 سے 23 سال کی تھیں، اور تین سال میں ان کے درمیان گہرا رشتہ قائم ہوگیا جو 1999 تک جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ "میرا اور کرینہ کپور کا نکاح ہوا تھا، مسلمان مرد ہندو خواتین سے نکاح کر سکتے ہیں، اور اسی بنیاد پر میرا نکاح ہوا۔” مفتی قوی نے مزید کہا کہ کرینہ کپور ان کی بیوی تھیں، اسی لیے وہ انہیں "پاکستان کی بھابھی” بھی قرار دیتے ہیں۔

ان کے مطابق کرینہ کی سیف علی خان سے شادی کے وقت بھارتی علماء نے نکاح کو ناجائز قرار دیا، مگر انہوں نے اسے جائز قرار دیا کیونکہ کرینہ مبینہ طور پر پہلے ان کے نکاح میں تھیں۔ تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے درمیان طلاق کب اور کیوں ہوئی۔

بات صرف کرینہ تک محدود نہیں رہی، مفتی قوی نے یہ بھی کہا کہ اگر ایشوریا رائے کی طرف سے نکاح کا پیغام آ جائے تو وہ انکار نہیں کریں گے، کیونکہ وہ ہمیشہ سے انہیں پسند کرتے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION