08:20 , 23 جون 2026
Watch Live

اردن کے ادارے نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے سال 2025 کے لیے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی سب سے بااثر شخصیت قرار پائے ہیں، جبکہ پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو دوسری بااثر ترین شخصیت تسلیم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا طارق جمیل کو مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شمار کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل دیگر عالمی رہنماؤں میں ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شامل ہیں۔

پاکستانی شخصیات میں:

  • مفتی تقی عثمانی — دوسرے نمبر پر

  • مولانا طارق جمیل — 32 ویں نمبر پر

  • مولانا نذر الرحمان — 41 ویں نمبر پر

  • شیخ محمد الیاس عطار قادری — 44 ویں نمبر پر

جبکہ دیگر پاکستانی شخصیات میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹر طاہر القادری، وزیر اعظم شہباز شریف، عمران خان، حافظ نعیم الرحمن، سید ساجد علی نقوی، پروفیسر عطا الرحمان اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق The Muslim 500 کی اشاعت 2009 سے ہر سال کی جاتی ہے، جسے عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد ریفرنس کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ فہرست ان شخصیات پر مشتمل ہوتی ہے جو قیادت، علم، مذہب، معیشت اور سماجی خدمات کے ذریعے مسلم دنیا پر نمایاں اثر ڈال رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION