12:24 , 30 اپریل 2026
Watch Live

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے مقدمات میں نیا موڑ

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔ عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سامعہ حجاب کے کیس میں ملزم حسن زاہد کی ضمانت کا معاملہ زیر سماعت تھا۔ اس موقع پر مدعیہ سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

ملزم حسن زاہد نے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ یہ درخواستیں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں زیر غور ہیں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہو چکی ہے۔ سامعہ حجاب عدالت میں اپنی جانب سے بیان حلفی جمع کرائیں گی تاکہ کیس ختم ہو سکے۔

حسن زاہد کے خلاف اغوا، دھمکیاں اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں مقدمات درج ہیں۔ سامعہ حجاب نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کا سی سی ٹی وی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا تھا۔

سامعہ حجاب نے ملزم کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ انہیں کئی روز سے ہراساں کر رہا ہے اور شادی کی پیشکش کر رہا ہے۔ انہوں نے حکام اور پولیس سے مدد کی اپیل بھی کی تھی کیونکہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION