مسجد نبویؐ میں روضۂ رسول ﷺ اور ریاض الجنہ کی زیارت کے نئے اوقات کا اعلان

مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے لیے روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں، جس کا اعلان ادارہ امور حرمین شریفین نے جاری کردہ نئی ہدایات میں کیا۔
حکام کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارتِ روضہ کا وقت نصف شب کے بعد 2 بجے سے نمازِ فجر تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دن میں یہ سلسلہ دوبارہ صبح 11 بجے سے نمازِ عشاء تک جاری رہے گا۔
ادارہ امور حرمین شریفین نے بتایا کہ خواتین کے لیے زیارت کا وقت نمازِ فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک ہوگا، جبکہ دوسرا وقت نمازِ عشاء کے بعد سے رات 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
نئی شیڈولنگ کا مقصد زائرین کی سہولت، ہجوم کی بہتر تنظیم اور عبادات کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ ہر آنے والا مؤدبانہ انداز میں زیارت کر سکے۔
حکام کے مطابق جمعہ کے دن مرد زائرین نمازِ جمعہ کے بعد سے نمازِ عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کر سکیں گے، جبکہ خواتین جمعہ کے روز نمازِ فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کی اجازت پائیں گی۔
انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کی پابندی کریں اور روضۂ رسول ﷺ کی حاضری کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے دیگر زائرین کی سہولت کا بھی خیال رکھیں۔
مسجد نبویؐ میں سمارٹ معاون ایپ کا آغاز، حجاج کی سہولت میں اہم پیشرفت











